ضلع جھنگ کے98 افراد باہم معذوری میں مینول ایکٹیویٹڈ و پیڈرائیٹرک ویل چیئرز، وائٹ کین سٹکس، واکرز، ہیرنگ ایڈز اور معاون ڈیوائسسز کی تقسیم

 جھنگ()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی افراد کو خودمختار بنانے کے حوالے سے دوسرے مرحلے میں ضلع جھنگ کے98 افراد باہم معذوری میں مینول ایکٹیویٹڈ و پیڈرائیٹرک ویل چیئرز، وائٹ کین سٹکس، واکرز، ہیرنگ ایڈز اور معاون ڈیوائسسز کی تقسیم ۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ کی جانب سے ضلع کونسل ہال جھنگ میں وہیل چیئرز و معاون آلات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی کرنل ر غضنفر عباس قریشی, اسسٹنٹ کمشنر جھنگ فرخ  محمود، صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال، پروفیسر آصف علی شاہد ڈھڈی سیاسی و آصف علی مگھیانہ چیئرپرسن ایڈوائزری  کمیٹی صنعت زار جھنگ  نے مہمانان اعزاز شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل ر غضنفر عباس قریشی  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز اور معاون آلات کی فراہمی انہیں خود مختار بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاون آلات کی بدولت معذور افراد کو روزمرہ کے امور سر انجام دینے میں سہولت میسر آئے گی اور انہیں کسی دوسرے کی جانب مدد طلب نظروں سے نہیں دیکھنا پڑے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ معذور افراد کی بھرپور معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاون آلات (وہیل چیئرز) پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے، جو محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تحت جاری ہے۔ تقریب  میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ شہباز خان کھوکھر نے بتایا کہ افراد باہم معذوری کو وہیل چیئرز،مصنوعی آلات، سماعت کے آلات و دیگر معاون آلات کی فراہمی بالکل مفت ممکن بنائی جا رہی ہے ۔ 



if you have any information please contact me.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post