عید الفطر پر صاف ستھرے ماحول کیلئے میونسپل اداروں کا عملہ متحرک رہا ، ڈی سی جھنگ

جھنگ: ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر عیدالفطر کے ایام میں بھی شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے بھی میونسپل اداروں کا سٹاف متحرک رہا۔عیدالفطر کی تعطیلات کے باوجود بلدیہ عملہ شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتا رہا جب کہ پوری مشینری سمیت عملہ نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے، مساجد،عید اجتماعات کی صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے دن رات بلدیہ عملہ مصروف رہا۔لاک ڈاون کے باوجود بلدیہ کے ورکرز شہری علاقوں اور تحصیلوں کی بھرپور صفائی میں مصروف نظر آئے اور انہوں نے خصوصی صفائی ٹاسک کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔دوسری طرف شہریوں نے عید الفطر پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی پر بلدیہ عملہ کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اس دوران سٹاف نے اپنے مشن کو جانفشانی سے انجام دیا اور ایسی جگہوں سے بھی کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا گیا جو کئی سالوں سے جمع تھا۔انہوں نے کہا ان تمام اچھے اقدامات کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،انتظامی افسروں اور بلدیہ سٹاف کو جاتا ہے


if you have any information please contact me.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post