جھنگ سپورٹس ۔۔۔۔

جھنگ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلعی حکومت جھنگ کی سرپرستی اور فرینڈز فٹبال کلب کے تعاون سے 11روزہ ڈسٹرکٹ انٹر کلبز فٹبال چیمپین شپ کے مقابلے شفقت شہید گرائونڈ جھنگ میں منعقد ہوئے جس میں فرینڈز ،پپو،جھنگ سٹار،بھبھڑانہ،الاقبال،سمر سیٹ،جھنگ سٹی،مظہر غلہ منڈی ،جھنگ آزاد، کرسچین فٹبال کلبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ سٹی فٹبال کلب جھنگ سٹی اور جھنگ سٹار بھبھڑانہ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جو جھنگ سٹار کلب نے جیت لیااس طرح جھنگ سٹار ضلع کی فاتح ٹیم قرار پائی ۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ڈی ایس او طاہر ملک مہمان خصوصی تھے۔جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات او ر ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ٹی ایس او مہر الطاف حسین ،محمد علی چیمہ،منیر حسین نقوی اور استاد نظام الدین و دیگر معززیں شہر بھی موجود تھے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت مقبول احمد دھاولہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے ضلع کی حدود میں کٹے ہوئے ،گلے سڑے پھل اور سبزیاں ،قلفہ، قلفی،برف کے گولے،چوپا،کون آئس کریم ،فالودہ،سٹالز اور ریڑھیوں پر دیسی مشروبات ، لسی،بغیر ڈھانپے سویٹس شاپس پر مٹھائیاں ،د یسی مشروبات اور بغیر ڈھانپے کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی تیاری اور فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت مقبول احمد دھاولہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے ڈپلومہ ایسوسی ایٹ انجینئر/ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائن اور ڈریس میکنگ کے پہلے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں ضلع میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر دوران پرچہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواران کمرہ امتحان میں گائیڈ،کتاب ،حل شدہ پرچہ جات یا دیگر ایسا مواد ہرگز ساتھ نہ لائیں جو پرچہ حل کرنے میں مددگار ثابت ہو۔بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔///۔۔۔

if you have any information please contact me.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post