اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اسد علی کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری اسد علی تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہو ں نے معائنہ کے دوران طبی، تشخیصی اور انتظامی شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام تر انتظامی و طبی امورکو ہمہ وقت فعال رکھا جائے تاکہ میڈیکل سروسز کی فراہمی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جا سکے اور صحت کے شعبے میں حکومتی اقدامات کے ثمرات بہتر انداز میں عام مریضوں تک پہنچ سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے شعبہ آوٹ ڈور میں مریضوں کو پرچی کے اجرائ، طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔



if you have any information please contact me.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post