اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندر نے علاقوں کا دورہ کرکے سیوریج وصفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

                     ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندر نے دیگر علاقوں کا دورہ کرکے سیوریج وصفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صفائی ستھرائی و سیوریج کے حوالہ سے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں ۔شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز وشاداب بنانے کے لیے مل جل کر کاوشیں کرنا ہوگی تاہم انہی کاوشوں کی بدولت ہم ماحولیاتی آلودگی ، سموگ ، ڈینگی اور کورونا جیسے موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔



if you have any information please contact me.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post