جھنگ پولیس نے موٹر سائیکل اورکاریں چو ری کرنے والے 6گینگز گر فتار کر لیے ۔ 58مسر و قہ مو ٹر سا ئیکلو ں میں سے 43مو ٹر سائیکل اور 3کا روں سمیت لا کھو ں روپے ما لیت کا دیگر مال مسر وقہ برآمد

جھنگ پولیس نے موٹر سائیکل اورکاریں چو ری کرنے والے 6گینگز گر فتار کر لیے ۔ 58مسر و قہ مو ٹر سا  ئیکلو ں میں سے 43مو ٹر سائیکل اور 3کا روں سمیت لا کھو ں روپے ما لیت کا دیگر مال مسر وقہ برآمد


 جھنگ پو لیس نے مو ٹرسائیکل اور کاریں چور ی کرنے والے 6گینگز گرفتار کر لیے ہیں جن سے 58مو ٹر سائیکلو ں میں سے مسروقہ 43مو ٹر سائیکل اور 3کار وں سمیت لا کھو ں روپے مالیت کا دیگر مال مسروقہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ پو لیس تھانہ کوتوالی جھنگ میں  ایک پریس کانفر نس کے دوران ڈی ایس پی سٹی سر کل جھنگ محمد فاروق ہندل نے بتا یا کہ جھنگ پو لیس نے عمر دراز ولد غلام شبیر سکنہ چک نمبر 221 ، محمد امجد ولد محمد یو سف سکنہ بھٹہ دا چک ، جا وید اقبال ولد کمال دین انصاری سکنہ ملت کا لونی ، ساجد اقبال ولد واجد علی انصار ی سکنہ ملت کا لونی ، اسد امانت ولد اما نت علی کھو کھر سکنہ محلہ جلال آباد  ،محمد سلیم بلو ولد مپال قوم سیا نہ سکنہ چک کچہ ، امجد اقبال ولد منظور کمہار سکنہ بیگ کا لونی ، محمد اعجاز ولد پہلوان مو چی سکنہ بھٹہ یوسف والا ، محمد الطا
ف ولد گلزار حسین ملک سکنہ بیرون غلہ منڈی اور غلام عباس ولد محمد نواز مو چی سکنہ کو ٹ مپال کو گرفتار کیا ہے۔ انہو ں نے بتا یا کہ مذکور ہ ملزمان نے 5گینگزکی صورت میں مو ٹر سائیکل چھیننے اور چوری کا سلسلہ شرو ع کر رکھا تھا ۔ انہوں نے بتا یا کہ ملزمان نے 58موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے جن میں سے 43مو ٹر سائیکل برآمد کیے جا چکے ہیں ۔ انہو ں نے بتایا کہ سلطان عرف کالی و لد رانا سکنہ مو ضع اصحابہ اور عزیزاللہ ولد حیات بلو چ سکنہ لولہے شاہ پر مشتمل کار چور گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 42لاکھ روپے مالیت کی3کاریں اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ۔ انہو ں نے بتا یاکہ 1ماہ کے دوران منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اڑھائی کلو گرام ہیروین ، 2کلو گرام چرس ، 326بوتل ولائتی شراب ، 207لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ انہو ں نے بتا یاکہ اس عر صہ میں 100اشتہار ی ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور دو مقدما ت میں ریپ کے ملزمان کو گرفتار کر کے چا لان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ۔ اسی طر ح ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل میں ملو ث ملزما ن بھی گر فتار کر لیے گئے ہیں ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے بتا یاکہ تمام پو لیس اہلکار و ں کو خبر دارکیا گیا ہے کہ وہ رشوت اور جرائم پیشہ عناصر کی سر پرستی سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی ۔ ####

if you have any information please contact me.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post